جتوئی: ڈکیت گینگ گرفتار،5موٹرسائیکل،دولاکھ،4پسٹل برآمد

  جتوئی: ڈکیت گینگ گرفتار،5موٹرسائیکل،دولاکھ،4پسٹل برآمد

  

جتوئی (نامہ نگار ) ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او غلام مجتبی خان نے بین الضلاعی گینگ صدام عرف صدامی،ساجد عرف سجی،عقیل عرف عقیلا،(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

نوید عرف جگنی گرفتار کرلیاپانچ موٹر سائیکل دولاکھ روپے نقد ریفل،4 پسٹل برآمد کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین نوعیت کے ضلع کے مختلف تھانوں شہر سلطان، میر ہزار خان، شاہ جمال، روہیلانوالی اور جتوئی سمیت درجنوں مقدمات میں ایس ایچ او جتوئی غلام مجبتی خان کی سربراہی میں پولیس آفیسر سید ندیم عباس شاہ، اسٹنٹ سب انسپکٹر غلام شبیر خان، مختلف تھانوں کے درجن بھر مقدمات میں مطلوب بین الضلاعی صدامی گینگ کے صدام عرف صدامی، ساجد عرف سجی، عقیل عرف عقیلا گوپانگ، نوید عرف جگنی کو موبائل لوکیشن ٹریس ہوئے گرفتار کرلیا گیا جن سے پانچ موٹرسائیکل، دولاکھ روپے نقد،ایک ریفل، چار پیسٹل 30 بور برآمد کر لیے اس موقع معززین علاقہ نے پولیس کی کاروائی سراہا گیا اس موقع پر مظہر حسین محرر، محمد اقبال نائب محرر، اسٹنٹ پی آر او عبید اللہ شہریوں میں سید حسن شاہ نقوی، صدر انجمن تاجران میاں فیاض نسیم جوئیہ، شیخ محمد فرحان ایوب، میاں فرخ توفیق جوئیہ، چوہدری محمد شہزاد، محمد الیاس خان سٹھاری ودیگر موجود تھے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -