صوابی،دکاندارو ں اور ریڑھی بانوں کا احتجاجی مظاہرہ

صوابی،دکاندارو ں اور ریڑھی بانوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی کے ریڑھی بانوں، سبزی فروش، فروٹ فروش اور قصابوں نے اے سی صوابی کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران انہیں کاروبار سے روکنے اور فاقوں پر مجبور کرنے کے خلاف امن چوک صوابی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل شرکاء نے اے سی صوابی کے خلاف نعرے لگائے اور اعلان کیا کہ ان کا مزید ظلم اور غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کرینگے ان کے خلاف عملی طور پر قانونی جنگ لڑینگے مظاہرین سے تحصیل صوابی کے سابق ناظم واحد شاہ، ضلع کونسل صوابی کے سابق رکن بلاول خان او ر سینئر صحافی جلیل احمد خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اے سی صوابی صہیب بٹ لاک ڈاؤن کی آڑ میں رمضان المبارک کے دوران حکومتی اعلانات کے باوجود غریب ریڑھی بانوں جو کہ سبزی، فروٹ اور گوشت فروخت کر تے ہیں اور اپنے بچوں کے لئے رزق حلال کماتے ہیں بے دخل کر کے کاروبار کرنے نہیں چھوڑتے صوابی بازار سے تمام ہتھ ریڑھیاں ہٹا کر غریبوں کو بے روزگار کر دیا جس کی وجہ سے وہ فاقوں کا شکار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ اے سی صوابی کے کارروائیوں کی رپورٹنگ کرنے پر مقامی صحافی محمد اقبال کو بھی حراست میں لے کر تھانہ صوابی لے گیا جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اس موقع پر آباسین یونین آف جرنلسٹ صوابی کا مذمتی اجلاس سابق صدر جلیل احمد کی صدارت میں ہوا بعد ازاں ڈی سی صوابی کو تحریری یادداشت بھی پیش کی گئی۔مقررین نے کہا کہ ہم انتظامی آفسران کی عزت اور قدر کر تے ہیں اور مہمان دوست بھی ہے لیکن اپنی بے عزتی کسی صورت بر داشت نہیں کر تے ہیں۔ اے سی صوابی غریب عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لے رہے ہیں ان کا دباؤ کسی صورت قابل بر داشت نہیں وہ عوام کے جذبات سے نہیں کھیلے اور غریبوں کا معاشی قتل عام فوری طور پر بند کریں صوبائی حکومت نے ہتھ ریڑھیوں کے ذریعے فروٹ، سبزی اور گوشت وغیرہ فروخت کرنے کی اجازت دی ہے لیکن اے سی صوابی اس کے بر عکس اس پر پابندی لگا دی ہے۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں کے حال پر رحم کر کے ان کو ریلیف دیں اور اے سی صوابی کو فی الفور یہاں سے تبدیل کیا جائے۔ ورنہ حالات کی ذمہ داری حکام بالا پر ہو گی۔دریں اثناء مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر حاجی شیراز خان، صوبائی نائب صدر افتخار خان، جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان، سابق ایم پی اے بابر سلیم، تحصیل جنرل سیکرٹری ربنواز، لوکل گورنمنٹ ایمپلائز کے مرکزی جنرل سیکرٹری شوکت علی انجم، جماعت اسلامی یوتھ ضلع صوابی کے صدر حماد الدین یوسفزئی، پی کے 43کے نائب صدر محمد بلال اور دیگر نے اے سی صوابی صہیب بٹ کی جانب سے مقامی صحافی محمد اقبال کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے اور انہیں تھانے میں بند کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کمشنر مردان ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ معاملے کے لئے اعلی سطح کمیٹی بنا کر صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -