موٹرسائیکل سکیم کی آڑ میں لوٹ مار، بھکر سے ایک ملزم گرفتار

    موٹرسائیکل سکیم کی آڑ میں لوٹ مار، بھکر سے ایک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) شہریوں کو نئے موٹرسائیکل سستے داموں لے کر دینے کا جھانسہ دے کر فراڈیوں نے قاسم بیلہ کے درجنوں افراد سے 80 لاکھ روپے سے زائد(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کا فراڈ کر لیا۔ ملزموں نے فراڈ بے نقاب ہونے پر دفتر بند کرکے بھکر میں نیا دفتر قائم کرلیا ملزموں اسحاق اور فیصل نے بھکر سے بھی سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹے جس پر پولیس تھانہ بھکر نے فراڈ کے مقدمہ میں ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا جسے بعد ازاں پولیس تھانہ کینٹ ملتان نے ملزم کو بھکر سے گرفتار کرکے ملتان منتقل کیا جو اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دوسرے ملزم اسحاق کی سیشن کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ملزمان نے پرائیویٹ کمپنی بنا کر موٹر سائیکل اسکیم میں میں رقم لگانے کے لیے سادہ لوح افراد کو قائل کرنا شروع کیا تو اس دوران خاتون کشور پروین سمیت درجنوں افراد نے سکیم میں 80 لاکھ روپے تک کی رقم لگا دی جب رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزمان دفتر بند کرکے فرار ہوگئے بعدازاں اسی نوعیت کا فراڈ بھکر میں بھی کیا جس پر بھکر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا تھا پولیس تھانہ کینٹ نے متاثرہ خاتون کشور پروین کی درخواست پر بھی مقدمہ درج کیا اور ملزم فیصل کو بھکر سے گرفتار کرکے ملتان فراڈ کے مقدمہ میں عدالت پیش کردیا جعلی چیک کے اس مقدمہ میں پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ دوسرے ملزم اسحاق نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔خاتون کشور پروین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اسحاق اس کے خاوند کا بچپن کا دوست ہے جس نے قاسم بیلہ میں دفتر بناکر فیصل حیات کو بٹھایا اور موٹر سائیکل اسکیم میں رقم انویسٹ کرنے کا کہا جس پر خود اس نے پلاٹ فروخت کرکے 10 لاکھ اور دیگر اہل علاقہ سے 80 لاکھ روپے انویسٹ کرادیے اور اتنی ہی رقم کا چیک بھی حاصل کیا جو بعد ازاں بوگس نکلا تو تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔خاتون کشور پروین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان سے ان کی رقم برآمد کرائی جائے۔
گرفتار