افسران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کریں،فضل حکیم خان
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی لوگوں کی حفاظت کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ہم آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں میرا ہر لمحہ اپنے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے وقف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ افسرالملک،اخترخان ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اس وقت لوگوں کی صحت ہے اس مبارک مہینے میں لوگ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سماجی فاصلہ ضروری اختیار کریں انہوں نے عوام سے مزیددرخواست کی کہ بلا ضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ذاتی مفادات کی سیاست نہ کبھی کی ہے اور نہ کریں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر صحت کے لئے دن رات کام کریں اور عوام کو تمام ضروری سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے خود کو گھروں تک محدود کیا ہے وہ خوش آئند ہے، جتنا زیادہ لوگ احتیاط کریں گے اتنا ہی وہ خود کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھ پائیں گے۔