زہریلی شراب سے ایک اور شخص ہلاک

  زہریلی شراب سے ایک اور شخص ہلاک

  

رحیمیارخان(بیورورپورٹ)زہریلی شراب پینے سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل ضلع رحیم(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

یارخان کی تحصیل خان پور کے علاقہ گلن گل کالہ میں زہریلی شراب پینے سے جھلن برادری کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گذشتہ روزاسی علاقہ کا رہائشی 35 سالہ محمد عمران بھی ہسپتال میں طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا، زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد مجموعی طور پر 7 ہو گئی ہے۔پولیس کی جانب سے زہریلی شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زہریلی شراب کے باعث مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -