وہاڑی میں افطاری کے وقت 5لاکھ کا ڈاکہ

  وہاڑی میں افطاری کے وقت 5لاکھ کا ڈاکہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ) غلہ منڈی میں افطار کے وقت مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈاکو پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس تھانہ سٹی نے غلہ منڈی احاطہ سے 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے واقعات کے مطابق غلہ منڈی میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے افطار کے وقت ذیشان ٹریڈز پر دھاوا بول دیا مالک رانا اسلم کے مطابق وہ افطاری کیلئے گھر گیا تھا کہ اچانک اطلاع ملی کہ چند مسلح لوگ آڑھت پر توڑ پھوڑ کررہے ہیں میرے آڑھت پر پہنچتے ہی مبینہ ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی اور غلہ منڈی سے 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے مالک دوکان کے مطابق ڈاکو دوکان توڑ کر پانچ لاکھ سے زائد رقم بھی لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -