بہاولپور میں ڈیڑھ کروڑ کا ڈاکہ، بین الصوبائی گینگ گرفتار

  بہاولپور میں ڈیڑھ کروڑ کا ڈاکہ، بین الصوبائی گینگ گرفتار

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورمیں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات کرنیوالے بین الصوبائی گینگ کے6 ارکان گرفتار کرکے‘33 لاکھ روپے نقدی اسلحہ(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

اورطلائی زیورات برآمد کرلیے گئے ڈی پی اوکی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے خطرناک ڈاکوؤں کوگرفتار کرلیاٹیم میں شامل پولیس افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے آئی جی پنجاب کوپولیس کی حوصلہ افزائی ایوارڈ کیلئے تجویز بھجوائیں گے۔ ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپورمحمدسلیم خان نیازی کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیاسے گفتگو‘تفصیل کے مطابق24 فروری2020 کو ترقی پسند خاتون کاشتکار عذرا محمود شیخ کے گھرمیں آٹھ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں دھاوابول دیاتھاجب اس کی بیٹی شادی کاسامان شفٹ کیاجارہاتھا ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر33 لاکھ روپے نقدی اور43 1تولے طلائی زیورات لوٹنے کی واردات کی تھی اورملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈی پی اوبہاولپورمحمدصہیب اشرف کی ہدایت پرایس پی انویسٹی گیشن سلیم خان نیازی ڈی ایس پی صدرمحمداسلم طاہر، ڈی ایس پی سٹی شفقت عطاندیم ایس ایچ اوتھانہ صدرضیامسلم ایس ا یچ او سول لائنز شیخ محمدمسعود ایس ایچ اومسافرخانہ فیصل امین ایس ایچ او اسلم بلوچ اے ایس آئی ریاض اشرف، اے ایس آئی محمداخترگھلو اوردیگرپولیس ملازمین پرمشتمل ٹیم تشکیل دی انہوں نے جدید سائنسی طریقہ کار سے ملزمان زوار عرف زواری سیال بین الصوبائی گینگ کے سرغنہ اس کے ساتھیوں محمداظہرعرف اظہری، محمدانورعرف اسلم اوڈھ، محمدیونس عرف کاٹااوڈھ، واجد علی عرف بابرگجر، محمداکرم عرف بگااوڈ کوگرفتار کرلیا۔ایس پی انویسٹی گیشن محمدسلیم خان نیازی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ ملزمان کاتعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے اورصوبہ پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی اس قسم کی سنگین وارداتیں کرتے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ ملزمان کیخلاف کئی تھانوں میں سنگین وارداتوں کے مقدمات درج ہیں اورانہوں نے جیلوں میں بیٹھ کراس قسم کاخطرناک گینگ تشکیل دیاتھا۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم میں موجود اے ایس آئی محمداخترگھلوکی ہمیشہ سے کارکردگی قابل تحسین رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان سے33 لاکھ روپے نقدی اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے جبکہ زیورات کی برآمدگی کیلئے ملزمان کاعدالت سے ریمانڈ حاصل کرچکے ہیں بہت جلدطلائی زیورات بھی برآمد کرلیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی واردات بہاولپورپولیس کیلئے ایک چیلنج تھی لیکن ٹیم میں موجود افسران نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرخطرناک ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے اس چیلنج کوپوراکردیاہے ہم آئی جی پنجاب کوپولیس افسران اورجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ کی سفارش کرینگے۔ اس موقع پرڈی ایس پی صدرمحمداسلم طاہر، ڈی ایس پی سٹی شفقت عطاندیم اورمدعیہ عذرامحمودشیخ کے علاوہ پولیس کاروائی میں حصہ لینے والے دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -