پشاور، ایس ایم بی آردفتر کو تعطیلات کے باو جود کھول دیا گیا

پشاور، ایس ایم بی آردفتر کو تعطیلات کے باو جود کھول دیا گیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سول سیکرٹریٹ میں بلاک نمبر3میں قائم سینئرممبربورڈآف ریونیو(ایس ایم بی آر)دفترسرکاری تعطیلات کے باوجودکھول دیاگیاہے دفترکے تمام ملازمین کوہفتہ میں دوسے تین روزتک اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے دفترکے ملازمین کے مطابق سینئرممبربورڈآف ریونیوسیدظفرعلی شاہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ہفتے میں دوروزمنگل اورجمعرات کوسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں لہذاملازمین نے صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کرنے کے باوجودایس ایم بی آرکے دفترآنے کے احکامات کوزیادتی قراردیاہے کیونکہ ملازمین کے مطابق پشاورمیں کوروناوائرس جس تیزی کے ساتھ پھیلتاجارہاہے وہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین بھی ذہنی کوفت کاشکارہیں اوریہ کہ مذکورہ دفترمیں اندرون شہرسمیت پشاورکے مضافاتی علاقوں اوردیگراضلاع سے ملازمین آتے ہیں اوران میں بیشترملازمین کاتعلق ایسے علاقہ سے ہے جہاں کوروناوائرس اپنے پنجے گاڑچکاہے تاہم ایسے میں ان ملازمین کادفترآنے سے کورناوائرس یہاں بھی پھیلنے کاخدشہ ہے ملازمین کاکہناتھاکہ دفترمیں حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کرنے کے باوجودتاحال کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے کوئی احتیاطی تدابیرنہیں اپنائے گئے ہیں اورنہ ہی ملازمین کوماسک،سینیٹائزراورگلوزفراہم کیے گئے ہیں ملازمین نے کہاکہ سول سیکرٹریٹ میں تقریباً80فیصددفاترسرکاری تعطیلات کے مطابق بندہیں لیکن پورے سیکرٹریٹ میں واحدسنیئرممبربورڈآف رینویوکادفترکھولناسمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے صوبائی وزیرخزانہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایس ایم بی آردفترکے کھولنے کانوٹس لیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -