پاکستان میں کورونا کا شکار ہونیوالوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔وزارت قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے اور وائرس سے انتقال کرنیوالے 80 فیصد افراد 51 برس سے زائد عمرکے مرد ہیں۔وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں سے 65 فیصد 50 سال سے کم عمر ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک انتقال کرنیوالے افراد میں 71 فیصد دیگر جان لیوا امراض کا شکار بھی تھے جب کہ انتقال کرنیوالوں میں سے 94 فیصد افراد زیرعلاج رہنے کے بعد گزرگئے اور کورونا سے موت کا شکار ہونیوالوں میں سے 61 فیصد وینٹی لیٹرزپر رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔
وزارت قومی صحت