ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل، سیالکوٹ میں مساجد، یوٹیلیٹی سٹور ز کے باہر تعینات
اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹائیگر فورس ٹیسٹ رن مکمل ہونے پر بدھ سے آپریشنل ہونے کااعلان کردیا ہے۔ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات کیا گیا، رضاکاروں پر مشتمل فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے،مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں سوشل ڈسٹنسنگ اور حکومتی گائیڈ لائینز کو یقینی بنایا جائیگا،یوٹیلیٹی اسٹورز میں مطلوبہ سامان میسر نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا،عوام کا تعاون اور رد عمل قابل ستائش ہے۔ نوجوانوں نے قومی جذبے کے تحت محنت اور لگن سے ذمہ داری پوری کی، سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کو باضابطہ آپریشنل کر رہے ہیں۔مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ سے 20 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں۔طالب علم،سوشل ورکرز،اساتذہ،انجینئرز اور ڈاکٹرز فورس میں شامل ہوئے ہیں۔
ٹائیگر فورس