امریکہ کا ایک بارپھر چین سے ووہان وائرالوجی لیبز تک دنیا کو رسائی دینے کا مطالبہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے ایک بارپھر چین سے ووہان وائرالوجی لیبز تک دنیا کو رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ دنیا سمجھنا چاہتی ہے کہ کوورونا وائرس کی وبا کیسے شروع ہوئی ، بیجنگ پر لازم ہے کہ وہ شفاف طریقہ اپنائے،
امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ووہان میں اب بھی پیتھوجینز کی کئی لیبز میں کام جاری ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ چینی لیبز میں کیسی سیکیورٹی میں کام کیا جاتا ہے،مائیک پومپیو نے کہاکہ چین سے کورونا وائرس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔