عمرکوٹ میں قرنطینہ کیےگئے افراد میں چھیالیس افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آگئی

عمرکوٹ میں قرنطینہ کیےگئے افراد میں چھیالیس افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو ...
عمرکوٹ میں قرنطینہ کیےگئے افراد میں چھیالیس افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں قرنطینہ کیےگئے افراد میں چھیالیس افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آگئی چند افراد کی ابھی رپورٹ آنا باقی ہے محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ میں کوروناوائرس کے شک میں قرنطینہ کیےگئے افراد اور عمرکوٹ کےگاؤں الھڈنو مہر کے پچیس افراد کی کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ آنا شروع ہوگئے ہیں جس میں محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق چھیالیس افراد کے کورونا وائرس کےٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں یہ امر قابل ذکر ہےکہ چند روز قبل عمرکوٹ کےگاؤں الھڈنو مہر میں ایک خاتون مسمات عصمت زوجہ علی حسن مہر کو زچگی کےلیے سی ایم ایچ چھور لایا گیا تھا جہاں کورونا کےشک کی بناپر خاتون عصمت کا کوروناکا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس رپورٹ پازیٹیو آنےکےبعد مسمات عصمت کو مزید علاج معالجے کےلیے سی ایم حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا جس کےبعد محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کی اسپیشل کورونا ڈاکٹرز کی ٹیم نےکورونا کی مریض مسمات عصمت کی ساس شوہر علی حسن اور نومولود بچی سمیت چھور سی ایم ایچ کے ڈاکٹر ، سٹاف نرس ،ٹیکنیشن ،وغیرہ کی کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو آگیا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے مسمات عصمت کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے مسمات عصمت سی ایم ایچ حیدرآباد میں زیرعلاج ہےجہاں اب مسمات عصمت کی طبیعت بہتر بتائی جاری ہے۔