سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی

سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی
سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن ائن)سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سکول چلانا محکمہ اوقاف کا کام نہیں،عدالت کے پاس محکمہ اوقاف کو سکول کھولنے کا حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں ۔

تفیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملازمت پر بحالی کیلئے کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سکول چلانا محکمہ اوقاف کا کام نہیں،عدالت کے پاس محکمہ اوقاف کو سکول کھولنے کا حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں ،ملازمین کو سکول میں کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا،عدالت نے ملازمین کی اپیل خارج کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -