”دو نامور صحافی اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے اور ۔۔“ شہبازشریف نے حیران کن انکشاف کر دیا

”دو نامور صحافی اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے اور ۔۔“ شہبازشریف نے ...
”دو نامور صحافی اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے اور ۔۔“ شہبازشریف نے حیران کن انکشاف کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کے صدراور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن سے ایک ماہ قبل تک ان کی طاقتور حلقوں سے ملاقاتوں میں کابینہ کے نام تک فائنل ہو رہے تھے اور اس دوران دو نامور صحافی انہیں اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے مزید بتایا کہ چوہدریوں اور ان کے تعلقات بالکل نیوٹرل ہو چکے ہیں جن میں اب کوئی تلخی نہیں لیکن فی الحال جوڑ توڑ یا سیاسی اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، البتہ دونوں طرف ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی اور خیر خواہی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔شہباز شریف نے بتایا کہ جب کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹس بند ہونے کا اعلان سنا تو اس وقت لندن میں صبح کے 11 بجے تھے۔انہوں نے نواز شریف کو فون کیا کہ میری رائے میں مجھے آج ہی پاکستان جانا چاہیے۔

مزید :

قومی -