رمضان المبارک کی آمد کےساتھ ہی سماجی تنظیم طوبیٰ ویلفیئر ٹرسٹ سفید پوش ضرورت مندغریبوں کی مددکےلیے آگئی

رمضان المبارک کی آمد کےساتھ ہی سماجی تنظیم طوبیٰ ویلفیئر ٹرسٹ سفید پوش ...
 رمضان المبارک کی آمد کےساتھ ہی سماجی تنظیم طوبیٰ ویلفیئر ٹرسٹ سفید پوش ضرورت مندغریبوں کی مددکےلیے آگئی

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) نیکیوں اور رحمتوں کے مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد کےساتھ ہی کراچی کی معروف سماجی تنظیم طوبیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عمرکوٹ اورتھرپارکر کےسفید پوش ضرورت مندغریبوں کی مددکےلیے آگئی رمضان المبارک میں راشن دینےکاسلسلہ شروع عمرکوٹ اورصحرائےتھر کے مستحق و غریب خاندانوں میں امدادی راشن بیگ تقسیم کرنےکے کام کا آغاز کردیاہے۔

طوبیٰ ویلفیئرٹرسٹ کےڈسٹرکٹ ناظم الامور فوکل پرسن غلام مصطفیٰ کاکہناہےکہ ہم بلاتفریق بلاامتیازضرورت مندوں کےگھروں پر ضلع انتظامیہ کےتعاون کے ساتھ راشن فراہم کررہے ہیں تفصیلات کےمطابق کوروناوائرس کے باعث پچھلے ایک ماہ سے زائد کے عرصے سے جاری لاک ڈاون کیوجہ سے اپنے گھروں میں محصور بےروزگارہونے والے مستحق و ضرورت مند روزانہ اجرت والے کام کرنے والے غریب مستحق افراد کو طوبیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے برکتوں رحمتوں بھرے ماہِ رمضان کےآغاز پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کےساتھ راشن کی تقسیم شروع کردی گی ہے۔

اس سلسلے میں کراچی کی معروف سماجی تنظیم طوبیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے عمرکوٹ میں ناظم الامورغلام مصطفیٰ نےمیڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ استاد علماء قبلہ جناب مفتی ابوبکر شاذلی دامت برکاتہم العالیہ کی زیرسرپرستی اور ہمارے ڈونر اقبال میمن صاحب کےتعاون سے ابتدائی طور پر عمرکوٹ میں دوسو سے زائد تھرپارکر کے ساڑھے تین سو زائد لاک ڈاؤن سے متاثرہ بےروزگار ہونے والے غریب ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور انشاءاللہ راشن کی تقسیم پورے رمضان المبارک میں جاری رہے گی، غلام مصطفیٰ کا مزید کہناتھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس شدید گرمی میں تھر کے ریگستان صحرائی علاقوں میں بھی اپنے ضرورت مند غریب مستحق افراد تک راشن پہنچائے انہوں نےکہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد اس وبائی مرض کورونا کا خاتمہ ہوجائے گا اس مشکل گھڑی میں مخیر حضرات کو انسانیت کی مدد کےلیے آگے آنا چاہیے۔

غلام مصطفیٰ نےکہا کہ ہم ڈونر اقبال میمن کی مددسے صحرائے تھرمیں بھی راشن کی تقسیم شروع کررہے ہیں عمرکوٹ میں راشن حاصل کرنے والے غریب محنت کش افراد نے رمضان المبارک میں طوبیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کےاقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -