مودی کورونا کی آڑ میں ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

مودی کورونا کی آڑ میں ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے: ...
مودی کورونا کی آڑ میں ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کورونا وبا کی آڑ میں فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا سوچ پر عمل پیرا ہے، ہندتوا نظریہ کے تحت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلیاں کر رہی ہے جو کہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم، جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -