سند ھ ہائیکورٹ،ریلوے آپریشن معطل کرنے کیخلاف درخواست پر 8 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم

سند ھ ہائیکورٹ،ریلوے آپریشن معطل کرنے کیخلاف درخواست پر 8 مئی تک جواب جمع ...
سند ھ ہائیکورٹ،ریلوے آپریشن معطل کرنے کیخلاف درخواست پر 8 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ریلوے آپریشن معطل کرنے کیخلاف درخواست پر وزارت ریلوے ودیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے ریلوے کو 8 مئی تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے آپریشن معطل کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ کوروناکے دوران ریلویز نے 3 بارآپریشن معطل کیا،ٹرانسپورٹ،ریلویزکی بندش سے مختلف شہروں میں لوگ پھنس گئے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت تارکین وطن کی واپسی کیلئے پروازیں چلارہی ہے،پھنسے شہریوں کی آبائی علاقے واپسی کیلئے آپریشن شروع کیاجائے۔

عدالت نے وزارت ریلوے ودیگرفریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے ریلوے کو 8 مئی تک جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -