نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی

نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی
نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے،کورونا وائرس کے باعث ن لیگی رہنما احسن اقبال عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکا کہ احسن اقبال کیخلاف ریفرنس کا کیا بنا؟،نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ انکوائری مکمل ہو گئی ،ریفرنس تیاری کی مراحل میں ہے، عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -