وزیراعظم عمران خان کاکامسٹیک ہیڈکوارٹر کا دورہ ، پاکستان میں بننے والے میڈیکل آلات اور پراڈکٹ پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم عمران خان کاکامسٹیک ہیڈکوارٹر کا دورہ ، پاکستان میں بننے والے ...
وزیراعظم عمران خان کاکامسٹیک ہیڈکوارٹر کا دورہ ، پاکستان میں بننے والے میڈیکل آلات اور پراڈکٹ پر بریفنگ دی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کامسٹیک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،وزیراعظم کو پاکستان میں بننے والے میڈیکل آلات اور پراڈکٹ پر بریفنگ دی گئی ۔میڈیکل آلات کی تیاری سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے تیار کی ،پراڈکٹس میں ماسک وینٹی لیٹرزاورسینی ٹائزر اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاکہ کورونا وائرس کے 26 فروری کو پہلے 2 کیس پاکستان میں آئے،اس وقت پاکستان میں ہم اپنی کوئی چیز نہیں بنا رہے تھے ،ہم نے سب سے پہلے سینی ٹائزرواک تھرو گیٹ پر کام شروع کیا،سب سے پہلے صرف چائنہ ماسک ،گلوز اور این 95 ماسک بنا رہا تھا،چائنہ میں شارٹیج ہوئی تو ساری دنیا نے سوچا ان کو خود بنانا ہو گا۔

فوادچودھری نے کہاکہ ایچ آئی وی وائرس کی کٹس بنانے میں 4 سال لگے تھے ،کورونا وائرس سب کیلئے چیلنج ہے ،مارچ کے پہلے ہفتے طے کیا کورونا سے بچاﺅ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ،انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیز کو ہم نے ساتھ ملایا اور اس کو ٹاسک کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -