رشی کپورنے دو سال پہلے اپنی موت سے قبل پاکستان سے متعلق کونسی خواہش کا اظہار کیا تھا جو پوری نہ ہو سکی ؟

رشی کپورنے دو سال پہلے اپنی موت سے قبل پاکستان سے متعلق کونسی خواہش کا اظہار ...
رشی کپورنے دو سال پہلے اپنی موت سے قبل پاکستان سے متعلق کونسی خواہش کا اظہار کیا تھا جو پوری نہ ہو سکی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور اپنا وقت پورا ہونے کے بعد 67 سال کی عمر میں چل بسے ہیں تاہم انہوں نے اپنی موت سے قبل دو سال پہلے ٹویٹر پر جاری پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جو کہ ایک مرتبہ پھر سے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔
تفصیلا ک مطابق رشی کپورنے اپنے ٹویٹ میں کہاتھا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کہ ان کے بچے بھی پاکستان دیکھ سکیں گے۔ رشی کپور نے دو سال قبل اپنے ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر پاکستان کا ہے اور بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کا مطالبہ کیا۔
رشی کپور نے اپنی ٹویٹ میں کہا ”فاروق عبداللہ جی، سلام! میں آپ کی بات کی مکمل تائید کرتا ہوں، جموں و کشمیر ہمارا ہے اور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے۔ یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ یہ ماننا پڑے گا، میں 65 سال کا ہو گیا ہوں اور مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنی آبائی جگہ دیکھیں۔ بس کروا دیجئے۔ جے ماتا دی!“


صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے رشی کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور ان کی کئی ٹویٹس وائرل ہوتی ہیں جبکہ ان کی آبائی حویلی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ہے۔ یہ گھر 1918ءمیں راج کپور کے دادا اور پرتھوی راج کے والد بشیشور ناتھ کپور کی جانب سے تعمیر کروایا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -