ایف بی آر کا تاجروں کیلئے ٹیکس میں مزید سہولت کا اعلان

Apr 30, 2020 | 12:47 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آر نے تاجروں کیلئے ٹیکس میں مزید سہولت کا اعلان کردیا،آﺅٹ پٹ ٹیکس 10 فیصد کی بجائے5 فیصد کردیا گیا،ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سہولت ایف بی آرسے آن لائن منسلک پرچون فروشوں کو حاصل ہو گی ،اس سے قبل پرچون فروشوں کو 10 فیصد سیلز ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی اجازت تھی، اب 5 فیصد سیلز ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔

مزیدخبریں