جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے ہسپتال بہترنہیں ہوں گے،وزیراعظم عمران خان

جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے ہسپتال بہترنہیں ہوں ...
جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے ہسپتال بہترنہیں ہوں گے،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے،60 کی دہائی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا،جوملک نیوکلیئرہتھیاربناسکتا ہے اس کےلئے وینٹی لیٹربنانا مشکل ہے؟،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہرچیزکوامپورٹ کریں،ہم نے نالج اکانومی پرکوئی ترقی نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمیں اپنے ہسپتال درست کرنے ہیں،انہیں بہتربنانا ہے،جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گےاہسپتال بہترنہیں ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کامسٹیک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب قوم خود پراعتماد کرنا شروع کردیتی ہے توآگے بڑھتی ہے،خود اعتمادی لوگوں کومشکلات سے نبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے،60 کی دہائی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا،جوملک نیوکلیئرہتھیاربناسکتا ہے اس کےلئے وینٹی لیٹربنانا مشکل ہے؟،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہرچیزکوامپورٹ کریں،ہم نے نالج اکانومی پرکوئی ترقی نہیں کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمیں اپنے ہسپتال درست کرنے ہیں،انہیں بہتربنانا ہے،جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گےاہسپتال بہترنہیں ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈائون کا اعلان کردیا گیا سوچا ہی نہیں گیا کہ دہاڑی دارکا کیابنے گا،مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بند کردیا،انہوں نے کہاکہ مودی نے ملک بندکردیاغریب لوگوں کا سوچا ہی نہیں،آج صاحب اقتدارچاہیں توبیرون ملک علاج نہیں کراسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈیڑھ سال ملک کوڈیفالٹ سے بچانے میں گزرگیا،کورونا نے سکھایا کہ اپنے پائوں پرکھڑا ہونا ہے،قوم کوپورا ویژن دیں گے،یہ کسی چھوٹے طبقے کےلئے نہیں پورے ملک کیلئے ہوگا،وزیراعظم نے کہاکہ حکمران اشرافیہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈائون کرنا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -