سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔عدالت نے حکومت کو آرڈر 2018 میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دیدی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ تفصیلی فیصلے میں الیکشن کرانےکا طریقہ کار واضح کردیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -