کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر فٹ بالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خطرہ، مگر کیسے؟ انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر فٹ بالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خطرہ، ...
کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر فٹ بالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خطرہ، مگر کیسے؟ انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی موذی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فٹ بالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

تقریباً تمام ممالک نے ہی اس وائرس کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اب بند دروازوں کے پیچھے انہیں بحال کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے اور کچھ یورپی فٹ بال لیگز مئی میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم انہیں پہلے ہی اس کے اثرات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اٹلی اور جرمنی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ پروفیشنل فٹ بالرز جب پوری شدت کیساتھ ٹریننگ کریں گے تو وائرس کا سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا جس سے پھیپھڑے متاثر ہونے کے سبب نمونیا یا پھر وائرس کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -