نان ایشو کو ایشو بنا کر حکومت عوام کی توجہ اپنی ناقص کارکردگی سے ہٹا رہی : عائشہ سید

نان ایشو کو ایشو بنا کر حکومت عوام کی توجہ اپنی ناقص کارکردگی سے ہٹا رہی : ...
 نان ایشو کو ایشو بنا کر حکومت عوام کی توجہ اپنی ناقص کارکردگی سے ہٹا رہی : عائشہ سید

  

اسلا م آباد ( پ ر )جماعت اسلامی ویمن ونگ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے حکومت کی کارکردگی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قوم پر وزیروں اور مشیروں کے اخراجات کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، جتنی وزیروں اور مشیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے حکومت کی کارکردگی میں اتنی ہی کمی نظر آرہی ہے۔ ایک طرف عوام کرونا وباء کی وجہ سےتکلیف میں ہیں تو دوسری طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔پوری دنیا میں تیل سستا ہو چکا ہے جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے برابر ہے۔دوسری جانب رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے مگر حکومت کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ نان ایشو کو ایشو بنا کر حکومت عوام کی توجہ اپنی ناقص کارکردگی سے ہٹا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -