”ہم عمران خان کیساتھ ہیں“ وسیم اکرم نے اعلان کر دیا

”ہم عمران خان کیساتھ ہیں“ وسیم اکرم نے اعلان کر دیا
”ہم عمران خان کیساتھ ہیں“ وسیم اکرم نے اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عالمی وباءکورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اپنے کپتان اور وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے ایک خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں، لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کو چھٹیاں نہ سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کئے رکھیں، سماجی فاصلے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

واضح رہے کہ چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے تاکہ اس وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -