بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مرنے سے قبل اپنی والدہ سے متعلق آخری بار کیا کہا ؟ماں بیٹے کی محبت کی نئی داستان سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مرنے سے قبل اپنی والدہ سے متعلق آخری بار کیا کہا ...
بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مرنے سے قبل اپنی والدہ سے متعلق آخری بار کیا کہا ؟ماں بیٹے کی محبت کی نئی داستان سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز اداکار عرفان خان نے دنیا سے رخصت ہونے سے قبل اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ اماں انہیں لینے آئی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ مر جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان اپنی زندگی کے آخری لمحات میں مرحوم والدہ کو مسلسل دیکھ رہے تھے ،دنیا سے رخصت ہونے سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ ’دیکھو مجھے اماں لینے ا?ئی ہیں ، وہ میری تکلیف کم کرنے آئی ہیں۔آخری کلمات ادا کرتے ہوئے اداکار نے اپنی اہلیہ سے یہ بھی کہا کہ میں ہار چکا ہوں، اب مجھے یقین ہے کہ میں مرجاوں گا، اماں کمرے میں موجود ہیں، دیکھو وہ میرے ساتھ بیٹھی ہیں، مجھے لینے آئی ہیں۔ عرفان خان کی اہلیہ شوہر کی باتیں سن کر جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور زارو قطار رونے لگیں، اسی دوران عرفان خان کی طبیعت بگڑی جس کے ایک گھنٹے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ عرفان خان کے انتقال سے تین روز قبل ان کی ماں کا انتقال ہوا تھا اور وہ لاک ڈاون کے باعث ان کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

مزید :

تفریح -