کیا حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کرے گی ؟حیران کن خبر آگئی

کیا حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کرے گی ؟حیران کن خبر آگئی
کیا حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کرے گی ؟حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کا فائدہ عوام کو نہ دینے کی ٹھان لی اور فارمولے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھانے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے لیوی کی شرح مکمل عائد کردی تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 9 روپے 58 پیسے کی کمی ہی ہوسکے گی۔
گزشتہ روزاوگرانے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے سستا کرنے کی سمری بھیجی تھی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کےبعد 30 مارچ کو وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرےگی۔

مزید :

بزنس -