”اس باﺅلر کیساتھ میری جوڑی بہت زبردست بنتی“ سعید اجمل نے ایسا نام لے لیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

”اس باﺅلر کیساتھ میری جوڑی بہت زبردست بنتی“ سعید اجمل نے ایسا نام لے لیا کہ ...
”اس باﺅلر کیساتھ میری جوڑی بہت زبردست بنتی“ سعید اجمل نے ایسا نام لے لیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میں لیجنڈری باﺅلر مرحوم عبدالقادر کیساتھ باﺅلنگ کرنا بہت پسند کرتا کیونکہ ان کیساتھ میری جوڑی بہت بہترین بنتی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی شاندار سپن باﺅلنگ سے متعدد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کو کامیابیاں دلانے والے سابق کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اکثر کہا جاتا ہے باؤلرز جوڑیوں کی صورت میں شکار کرتے ہیں اور ہم نے میدان میں ایسا دیکھا بھی ہے۔ مجھے پاکستان کے چند بہترین سپنرز کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا موقع ملا اور ان کے ساتھ مل کر پاکستان کو فتوحات دلانے میں کامیاب بھی رہا۔ 

سعید اجمل نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے  کہ میں کس باﺅلر کیساتھ مل کرباﺅلنگ کرنا پسند کرتا تو میں لیجنڈری باﺅلر عبدالقادر مرحوم کیساتھ باﺅلنگ کرنا بہت پسند کرتا۔ عبدالقادر مرحوم ایک عظیم لیگ سپنر تھے جن کی گگلی شاندار تھی اور میرے پاس دوسرا جیسا ہتھیار تھا، لہٰذا ہماری جوڑی بہت ہی بہترین ہوتی۔

مزید :

کھیل -