پاکستان میں کتنے ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوچکے ؟  تعداد اتنی زیادہ کہ پاکستانی پریشان ہوجائیں

پاکستان میں کتنے ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوچکے ؟  تعداد اتنی زیادہ کہ پاکستانی ...
پاکستان میں کتنے ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوچکے ؟  تعداد اتنی زیادہ کہ پاکستانی پریشان ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اب تک کورونا سے 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں ساڑھے چار سو کے قریب طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، جبکہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 8 افراد اب تک کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک طبی عملے کے 444 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے طبی عملے میں 216 ڈاکٹرز، 67 نرسز جبکہ  161 طبی و غیر طبی عملے کے دیگر افراد شامل ہیں۔

کورونا کا شکار ہونے والے 138 ہیلتھ پروفیشنلز ایسے ہیں جو آئی سی یو میں ڈیوٹی کر رہے تھے جبکہ 306 افراد کورونا کے علاج سے متعلقہ دیگر جگہوں پر تعینات تھے۔ اب تک 94 ہیلتھ ورکرز صحتیاب جبکہ 8 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 204 ورکرز کو آئسولیشن میں جبکہ 138 کو ہسپتالوں میں داخل رکھا گیا ہے۔