وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے ذمہ ایک ارب روپے کا واجب الادا قرضہ واپس کریں ۔۔۔ملک کی بڑی یونیورسٹی کے ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار سے مطالبہ کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے ذمہ ایک ارب روپے کا واجب الادا قرضہ واپس کریں ۔۔۔ملک ...
وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے ذمہ ایک ارب روپے کا واجب الادا قرضہ واپس کریں ۔۔۔ملک کی بڑی یونیورسٹی کے ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار سے مطالبہ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکا اجلاس صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں یوای ٹی کے مالی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آن لائن ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم گوہراعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوای ٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے،کئی ماہ سے اساتذہ ااور ملازمین کی تنخواہیں قرض لے کر ادا کی جارہی ہیں،پنجاب حکومت رچنا کالج اور محمد نوازشریف یوای ٹی ملتان کی مد میں یوای ٹی کی ایک ارب روپے کی مقروض ہے۔انہوں نےوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سےمطالبہ کیاہےکہ پنجاب حکومت اپنے ذمہ یوای ٹی سے لیا گیا ایک ارب روپے واپس کرے تاکہ یوای ٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے،سابق وزیر اعلی شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں رچنا انجینئرنگ کالج اور ملتان میں محمد نوازشریف یوای ٹی کے منصوبوں پر یوای ٹی کے بجٹ سے پیسے لگوائے اور وعدہ کیا تھا کہ حکومت یہ پیسے واپس کرے گی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک ادھارے لیے پیسے واپس نہیں کیے۔

ڈاکٹرفہیم گوہراعوان نےکہاکہ اگر فوری طور پر پنجاب حکومت نے پیسے واپس نہ کیے یوای ٹی کے اساتذہ بھرپور احتجاج کریں گے، حکومت احساس پروگرام پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے،انہیں یوای ٹی کا بھی احساس کرنا چاہیے،یوای ٹی پبلک سیکٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے، جہاں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہےاور انہیں میرٹ پر داخلہ ملتا ہے،یوای ٹی پاکستان میں سب سے زیادہ انجینئرز پیدا کرتی ہے،یہ پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے،اگر مالی بحران اسی طرح جاری رہا تو اسکے بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -