متعدد خواتین کو HIV کا مریض بنانے والا دلال گرفتار

متعدد خواتین کو HIV کا مریض بنانے والا دلال گرفتار
متعدد خواتین کو HIV کا مریض بنانے والا دلال گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلال کو جسم فروش خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرکے انہیں ایڈز میں مبتلا کرنے کے جرم میں 12سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 61سالہ جان روڈنی نامی یہ دلال برطانوی شہر برسٹل میں قحبہ خانہ چلاتا تھا جہاں نہ صرف وہ دلالی کرتا اور گاہک لاتا تھا بلکہ خود بھی قحبہ خانے کی جسم فروش خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا تھا حالانکہ وہ جانتا تھا کہ وہ خود ایڈز میں مبتلا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جان میں 2013ءمیں ایڈز کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے بعد اس نے درجنوں جسم فروش خواتین کے ساتھ غیرمحفوظ طریقے سے جنسی تعلق قائم کیا۔ ان میں سے تین جسم فروش خواتین بھی ایڈز میں مبتلا ہو گئیں اور ان کی حالت اتنی تشویشناک ہو گئی کہ وہ موت کی دعائیں مانگنے لگیں۔ ان تین خواتین میں سے ایک نے 2017ءمیں جان کے خلاف پولیس کو رپورٹ کی جس کے بعد اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا اور پھر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت میں ثابت ہو گیا کہ جان نے جان بوجھ کر خواتین کو ایڈز میں مبتلا کیا جس پر عدالت نے اسے 12سال قید کی سزا سنا کرجیل بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں اس قحبہ خانے سے وابستہ رہنے والی 50سے زائد جسم فروش خواتین کے ساتھ پولیس نے رابطہ کیا اور ان میں سے اکثر نے اپنے بیانات میں بتایا کہ جان نے ان کے ساتھ ایک سے زائد بار جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ تاہم ان میں سے ایڈز کی تشخیص صرف تین خواتین میں ہوئی۔

مزید :

برطانیہ -