کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، آدمی نے پریشان ہوکر اپنی بیوی کو ساتویں منزل سے نیچے پھینک دیا

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، آدمی نے پریشان ہوکر اپنی بیوی کو ساتویں منزل سے نیچے ...
کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، آدمی نے پریشان ہوکر اپنی بیوی کو ساتویں منزل سے نیچے پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو کر دو لڑکیوں کے خودکشی کرنے کی خبریں آ چکی ہیں اور اب تھائی لینڈ میں ایک برطانوی سیاح نے اپنی تھائی بیوی کو لاک ڈاﺅن کے غصے میں عمارت کی 7ویں منزل سے نیچے پھینک دیا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 46سالہ برطانوی شہری کا نام ڈیو مائیکل ہے جس نے 56سالہ تھائی خاتون سکندا کے ساتھ شادی کر رکھی تھی اور دونوں تھائی لینڈ کے شہر ریونگ میں ایک اپارٹمنٹ بلاک میں رہائش پذیر تھے۔ ان کا اپارٹمنٹ عمارت کی ساتویں منزل پر تھا جہاں سے گزشتہ روز مائیکل نے سکندا کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔
رپورٹ کے مطابق سکندا نچلے اپارٹمنٹس کی بالکونیوں اور تاروں وغیرہ سے اٹکتی ہوئی نیچے آئی اور نیچے موجود پلاسٹک کی سائے کے لیے بنائی گئی ایک چھت پر گری۔ اس کو شدید چوٹیں تو آئیں لیکن اس کی جان بچ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر طبی عملے کو بلایا جنہوں نے موقع پر سکندا کو ابتدائی طبی امداد دی اور پھر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں سکندا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ”مائیکل کو تھائی حکومت پر غصہ تھا کہ اس نے لاک ڈاﺅن کیوں کر رکھا ہے۔ اسی بات پر ہمارے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور اس نے مجھے بالکونی سے نیچے دھکا دے دیا۔“پولیس کے مطابق خاتون کی کولہے اور ایک بازو کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور دیگر چوٹیں آئی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -