سانپ جیسے انوکھے کھانے کھانے کا شوقین آدمی بیمار ہوگیا، ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا تو کیا دیکھا؟ کوئی بھی جان کر ہی ڈر جائے

سانپ جیسے انوکھے کھانے کھانے کا شوقین آدمی بیمار ہوگیا، ڈاکٹروں نے اس کے ...
سانپ جیسے انوکھے کھانے کھانے کا شوقین آدمی بیمار ہوگیا، ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا تو کیا دیکھا؟ کوئی بھی جان کر ہی ڈر جائے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کھانے کا رسیا آدمی سانپ کا پتہ کچا ہی کھا گیا جس سے اس کی ایسی حالت ہو گئی کہ سن کر ہی وحشت ہونے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق اس چینی شخص کا نام وینگ بتایا گیا ہے جو سانپ کا پتہ (Gallbladder) کچا ہی کھا گیا اور کچھ دنوں عرصے بعد بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔ وہاں جب ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ اور سکین کیے تو وحشت ناک انکشاف ہوا کہ اس کے پھیپھڑوں میں کیڑے پڑ چکے تھے۔

چین کے شہر سوچیان کے رہائشی وینگ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ژاﺅ حیان کی طرف سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ڈاکٹر اس کے پھیپھڑوں کے سٹی سکین دکھا رہا ہوتا ہے اور لوگوں کو بتا رہا ہوتا ہے کہ سانپ کا کچا گوشت کھانے سے اس کے پھیپھڑوں کی کیا حالت ہوئی۔ ڈاکٹر بتاتا ہے کہ اس کے پھیپھڑوں میں ’پیراگونیمیاسس‘ نامی انفیکشن ہو چکی ہے، جو کہ سانپ اور دیگر جانوروں میں پائے جانے والے کیڑے انسانی جسم میں جانے سے لاحق ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ژاﺅ نے ویڈیو میں لوگوں کو نصیحت کی کہ کسی بھی طرح کا گوشت کبھی بھی کچا کھانے کی کوشش مت کریں ورنہ ان کی حالت بھی وینگ جیسی ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -