یوٹیوب پر پروگرام کرتا صحافی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پیچھے پھرتی برہنہ لڑکی لوگوں کو نظر آگئی

یوٹیوب پر پروگرام کرتا صحافی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پیچھے پھرتی برہنہ لڑکی ...
یوٹیوب پر پروگرام کرتا صحافی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پیچھے پھرتی برہنہ لڑکی لوگوں کو نظر آگئی

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سپین کا معروف ٹی وی میزبان الفونسو مرلوس گھر سے ہی یوٹیوب پر لائیو شو کر رہا تھا کہ اس دوران پس منظر میں ایسا شرمناک منظر دیکھنے میں آ گیا کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 41سالہ الفونسو کے اس لائیو شو میں اس کے پیچھے ایک لڑکی برہنہ حالت میں گھومتی نظر آ گئی جو اس کی گرل فرینڈ نہیں بلکہ اس کی ساتھی صحافی لڑکی تھی۔ اس27سالہ لڑکی کا نام الیگزیا ریواس ہے جو الفونسو کے ساتھ ہی کام کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں کے خیال میں الفونسو سپین کے شو بگ بردر کی سٹار مارٹا لوپیز کے ساتھ تعلق میں تھے اور جب لائیو شو میں نیم برہنہ لڑکی نظر آئی تو اسے کچھ لوگوں نے مارٹا سمجھا لیکن اکثریت نے اسے پہچان لیا کہ وہ مارٹا نہیں الیگزیا ہے۔ اس پر انٹرنیٹ صارفین نے الفونسو کو مارٹا کے ساتھ بے وفائی کا مرتکب قرار دے کر اس پر کڑی تنقید شروع کر دی جس پر الفونسو سامنے آئے اور کہا کہ ”ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی واقعی مارٹا نہیں تھی اور میں اس سے بے وفائی کا مرتکب بھی نہیں ہوا کیونکہ میرا اور مارٹا کا کئی ماہ پہلے بریک اپ ہو چکا ہے۔ اگرچہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی لیکن پھر بھی اگر کسی کو اس سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔“الفونسو نے اپنے بیان میں ویڈیومیں نظر آنے والی لڑکی کی شناخت نہیں بتائی مگر لوگ پہلے ہی اس لڑکی کو پہچان چکے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -