27 سالہ لڑکے کا لیور ٹرانسپلانٹ، ٹیسٹ سامنے آیا تو ماں کو پتہ لگا وہ تو دراصل اسکا بچہ ہی نہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ کہانی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

27 سالہ لڑکے کا لیور ٹرانسپلانٹ، ٹیسٹ سامنے آیا تو ماں کو پتہ لگا وہ تو دراصل ...
27 سالہ لڑکے کا لیور ٹرانسپلانٹ، ٹیسٹ سامنے آیا تو ماں کو پتہ لگا وہ تو دراصل اسکا بچہ ہی نہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ کہانی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک میاں بیوی کے ہاں 27سال قبل بیٹا پیدا ہوا جسے انہوں نے بہت نازونعم سے پالا لیکن اب اتنے عرصے بعد جا کر ایسا ہولناک انکشاف ہوا کہ ان میاں بیوی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 27سالہ نوجوان کا نام ابین ہے جسے جگر کا کینسر لاحق ہوا اور اس کی والدہ نے فیصلہ کیا کہ وہ اسے اپنا جگر عطیہ کرے گی۔ اس کے لیے ژو نامی اس خاتون نے ٹیسٹ کروائے لیکن جب اس کے ٹیسٹ ابین سے مختلف آئے تو وہ پریشان ہو گئی اور اس نے اپنے شوہر کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں نے اپنے بیٹے سے چوری ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیااور جب اس کے نتائج آئے تو معلوم ہوا کہ ابین ان کا بیٹا ہی نہیں تھا۔ یہ سن کر ان پر ایک قیامت گزر گئی۔ انہوں نے اپنے اصلی بیٹے کا سراغ لگانے کا فیصلہ کیا اور اس ہسپتال سے رابطہ کیا جہاں 1992ءمیں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس ہینان یونیورسٹی کے ہواہی ہاسپٹل کے ریکارڈ سے پتا چلا کہ اس روز ہسپتال میں تین بچے پیدا ہوئے تھے اور عملے نے غلطی سے بچے تبدیل کر دیئے۔ اب ژو اور اس کے شوہر نے اپنے اصلی بیٹے کی تلاش شروع کر دی۔انہیں پتا چلا کہ ان کا بچہ جس فیملی کو دیا گیا تھا وہ ہینان شہر میں مقیم ہے۔ ژو اور اس کے شوہر نے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ اور دیگر دستاویزات اس شہر کے پولیس سٹیشن کو دیں اور اپنے بیٹے کی تلاش کرنے کو کہا لیکن ایسا صرف آپ نے فلموں میں ہی دیکھا ہو گا کہ ان کا بیٹا اسی پولیس سٹیشن میں ملازمت کرتا تھا اور اس کا نام اویو تھا۔ یوں ژو اور اس کا شوہر 27سال بعد پہلی بار اپنے اصلی بیٹے کو ملے اور اسے گلے لگایا۔ اس موقع پر بہت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
واضح رہے کہ ابین تاحال ہسپتال میں ہے اور ژو اس کے لیے ڈونر کی تلاش کر رہی ہے جو اسے جگر عطیہ کرے۔ ژو کا کہنا ہے کہ ”ہم نے ابین کو ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ ہمارا بیٹا نہیں ہے۔ اس کی حالت پہلے ہی تشویشناک ہے اور میں نہیں چاہتی کہ ہم اسے مزید صدمے سے دوچار کریں۔ وہ مجھے اب بھی اتنا ہی عزیز ہے اور میں اب بھی اسے اپنا بیٹا ہی سمجھتی ہوں۔ میں اس کا علاج کروانے کے لیے ہر حد تک جاﺅں گی اور اس کے صحت مند ہونے کے بعد ہم اسے حقیقت بتائیں گے اور اسے اس کے اصلی ماں باپ سے ملوائیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -