کیا کورونا وائرس کو مچھر مارنے والے سپرے سے مارا جاسکتا ہے؟

کیا کورونا وائرس کو مچھر مارنے والے سپرے سے مارا جاسکتا ہے؟
کیا کورونا وائرس کو مچھر مارنے والے سپرے سے مارا جاسکتا ہے؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے ایک نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ امید برطانوی فوج نے دلائی ہے جس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو ممکنہ طور پر مچھر مارنے والے سپرے سے مارا جا سکتا ہے۔ اس مفروضے پروزارت دفاع اور برطانوی فوج کے ماہرین نے تجربات بھی شروع کر دیئے ہیں اور جلد ان کے نتائج سامنے آ جائیں گے۔ فوج میں ابھی سے فوجی طبی ماہرین نے ہدایت کر رکھی ہے کہ فوجی اپنی رہائش کی جگہوں اور دیگر مقامات پر مچھر مارنے والا سپرے کریں تاکہ وہاں سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ مچھر مارنے والی دوا ’سٹریوڈیول‘ کے ذریعے کورونا وائرس کو ختم کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں اور اب تک کے تجربات میں یہ دوا کورونا وائرس کی تمام اقسام کو مکمل ختم کرنے میں انتہائی مو¿ثر ثابت ہوئی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”فوج کو اس سپرے کا استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاہم اس کی مکمل اثر پذیری جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔“

مزید :

کورونا وائرس -