کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، دولہا ایمبولینس پر شادی کرنے پہنچ گیا

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، دولہا ایمبولینس پر شادی کرنے پہنچ گیا
کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، دولہا ایمبولینس پر شادی کرنے پہنچ گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سخت لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کسی اکیلے شخص کا ایک سے دوسرے شہر جانامحال ہے، چہ جائیکہ بارات ہی لیجائی جائے۔ تاہم اب وہاں سے ایک شخص کے ایسے طریقے سے بارات لے کر دوسرے شہر جانے اور اپنی دلہن بیاہ کر لانے کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 26سالہ نوجوان کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر سے تھا اور اس کی شادی نئی دہلی کی ایک لڑکی سے طے تھی لیکن لاک ڈاﺅن کی وجہ سے وہ اکیلا بھی اپنی دلہن بیاہنے نہیں جا سکتا تھا۔

احمد نامی اس نوجوان نے یہ طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ اس نے ایک ایمبولینس کا انتظام کیا اور اپنے باپ اسرارکو اس میں لٹا دیا اور دلہن کو بیاہنے نکل کھڑا ہوا۔ راستے میں جہاں پولیس روکتی وہ انہیں کہتا کہ اس کا باپ بہت بیمار ہے اور اسے نئی دہلی لیجا رہا ہے۔ یوں پولیس انہیں جانے کی اجازت دے دیتی۔ وہ دہلی پہنچے اور وہاں سے دلہن بیاہ کر ایمبولینس میں ہی واپس مظفر نگر پہنچ گئے۔ واپس گھر پہنچ کر وہ شادی کی خوشی منا رہے تھے لیکن کسی ہمسائے کو ان کی خوشی اچھی نہ لگی اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور پورے خاندان کو پکڑ کر قرنطینہ میں ڈال دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احمد اور اس کے باپ کے خلاف لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -