کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، شہریوں کے لیے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے فحش ڈانس دکھانے کی انوکھی سہولت

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، شہریوں کے لیے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے فحش ڈانس دکھانے کی ...
کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، شہریوں کے لیے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے فحش ڈانس دکھانے کی انوکھی سہولت

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں لاک ڈاﺅن کے دوران ایک فحش کلب کی طرف سے لوگوں کو گاڑی میں بیٹھے بٹھائے فحش ڈانس دکھانے کی انوکھی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں واقع اس ’لکی ڈیول لاﺅنج‘ نامی فحش ڈانس کلب کی طرف سے پل نما ایک سٹیج بنایا گیا ہے جہاں پر ایک طرف سے گاڑی آتی ہے اوراس کے سامنے نیم برہنہ رقاصہ رقص کرتی ہے۔ وقت پورا ہونے پر رقاصہ ایک طرف بنے کیبن میں چلی جاتی ہے اور گاڑی آگے گزر جاتی ہے اور پیچھے سے نیا گاہک اپنی گاڑی بڑھا کر آگے لے آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کلب کے مالک شون بولڈن نے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ہم نے ایک ہفتہ قبل یہ آفر متعارف کروائی تھی اور یہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ کامیاب جا رہی ہے۔ لوگ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تفریح سے محروم ہو چکے تھے چنانچہ بڑی تعداد میں لوگ ہماری اس آفر سے محظوظ ہونے کے لے آ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں چار سٹیج لگانے پڑ گئے ہیں۔ پہلے صرف ایک آدمی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر رقص دیکھ سکتا تھا لیکن اب بیک وقت چار لوگ رقص سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یہ ایک نیا تجربہ ہے جو لاک ڈاﺅن کے دوران لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہم نے کیا اور بہت کامیاب رہا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -