لاک ڈاﺅن کے دوران گھر سے سبزیاں لینے گیا نوجوان واپسی پر دلہن بھی ساتھ لے آیا، گھر میں ہنگامہ

لاک ڈاﺅن کے دوران گھر سے سبزیاں لینے گیا نوجوان واپسی پر دلہن بھی ساتھ لے ...
لاک ڈاﺅن کے دوران گھر سے سبزیاں لینے گیا نوجوان واپسی پر دلہن بھی ساتھ لے آیا، گھر میں ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھار ت میں لاک ڈاﺅن کے دوران ایک ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کو سبزیاں خریدنے کے لیے بھیجا اورآپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ وہ واپسی پر دلہن بھی ساتھ لے آیا۔ ویب سائٹ opindia.com انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاﺅں میں پیش آیا ہے۔ جب نوجوان دلہن کو لے کر گھر آیا تو گھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا اورگھر والے کسی کو بتائے بغیر شادی کرنے پر غصے میں آگئے اوراپنے بیٹے اور اس کی دلہن کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ دولہا دلہن کے پاس شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں تھا اور گھر والوں نے انہیں حکم دیا کہ جب تک تم سرٹیفکیٹ نہیں لاتے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے۔
رپورٹ کے مطابق اس لڑکے لڑکی کے پنڈت نے پھیرے تو کروا دیئے لیکن پنڈت کا کہنا تھا کہ جب تک لاک ڈاﺅن ختم نہیں ہوتا تب تک وہ میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتا۔ اس لڑکے لڑکی کی انوکھی شادی کی کہانی ایشیئن نیوز انٹرنیشنل کی ایڈیٹر سمیتا پرکاش نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کی ہے اور ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں نوجوان اپنی دلہن کے ہمراہ گھر میں کھڑا گھر والوں کی کڑوی کسیلی سن رہا ہوتا ہے۔ دلہن عروسی جوڑے میں لجائی شرمائی خاموش اپنے دولہا کی درگت بنتی سن رہی ہوتی ہے کہ گھونگھٹ کی وجہ سے وہ کچھ دیکھنے سے تو رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -