گھر پر بیٹھے لوگوں کے لیے خوشخبری، گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ بالکل مفت کردی

گھر پر بیٹھے لوگوں کے لیے خوشخبری، گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ بالکل مفت ...
گھر پر بیٹھے لوگوں کے لیے خوشخبری، گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ بالکل مفت کردی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھر بیٹھے لوگوں کو گوگل کی طرف سے ایک بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پہلے گوگل کی اس ایپلی کیشن سے استفادہ کرنے کے لیے رقم ادا کرنی پڑتی تھی لیکن اب گوگل نے اسے گھر بیٹھے لوگوں کے لیے مفت کر دیا ہے جس پر 100تک لوگ ویڈیو کانفرنس کال کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں معروف ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ کی پرائیویسی اور سکیورٹی کے حوالے سے بہت تحفظات سامنے آئے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل کی طرف سے اپنی یہ سروس مفت کر دی گئی ہے تاکہ لوگوں کا زوم پر انحصار کم ہو اور لاک ڈاﺅن کے دوران محفوظ طریقے سے گھر پر بیٹھے کام کر سکیں۔ گوگل کی اس ایپلی کیشن پر کانفرنس میں کوئی بھی ایسا شخص شامل نہیں ہو سکے گا جسے لنک کے ذریعے دعوت نہ دی گئی ہو یا جسے ہوسٹ کی طرف سے منظوری نہ ملے۔ کوئی بھی اجنبی صارف اس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ ایپلی کیشن کا ویب سائٹ ورژن کسی پلگ اِن کے ساتھ کام ہی نہیں کرے گا اور موبائل فون صارفین کو گوگل میٹ کی آفیشل ایپلی کیشن ہی ڈاﺅن لوڈ کرنی ہو گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -