کورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پرکی جانے والی آزمائش کے نتائج کب تک سامنے آجائیں گے ؟آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر نے بتا دیا

کورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پرکی جانے والی آزمائش کے نتائج کب تک سامنے ...
کورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پرکی جانے والی آزمائش کے نتائج کب تک سامنے آجائیں گے ؟آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں تیاری کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی اور اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نے رضاکارانہ طور خود کو پیش کیا تھا۔
بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن سر جان بیل نے کہا کہ انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کے نتائج جون کے وسط میں مل جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین نگران ادار ےسے منظور ہو جاتی ہے تو سب سے بڑا چیلنج اس کی وسیع پیمانے پر تیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دنیا اس ویکسین کو اس پیمانے پر تیار کرنے کے قابل ہو کہ یہ باآسانی ترقی پذیر ممالک میں پہنچ سکے جہاں اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین وبا کے دوران "ناٹ فار پرافٹ" یعنی بغیرفائدہ کی بنیاد پراس ویکسین کو فراہم کرنے پر متفق ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف اس ویکسین کی تیاری اور فراہمی پر آنے والے اخراجات ہی وصول کیے جائیں گے۔