پاکستان کی سمندری حدود میں کارروائی ، ساڑھے 14 ارب روپے مالیت کی کون سی خطرناک چیز پکڑی گئی؟ جان کر آپ کو بھی جھرجھری آجائے

پاکستان کی سمندری حدود میں کارروائی ، ساڑھے 14 ارب روپے مالیت کی کون سی خطرناک ...
پاکستان کی سمندری حدود میں کارروائی ، ساڑھے 14 ارب روپے مالیت کی کون سی خطرناک چیز پکڑی گئی؟ جان کر آپ کو بھی جھرجھری آجائے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نےانٹیلی جنس کی بنیاد پر  ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس  آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 ماہی گیری کی کشتیاں اور عملے کے 16 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ آل محمد ی اور آل مبین نامی کشتیوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق ماہی گیری کشتیوں سے 2410 کلوگرام چرس، 181 کلوگرام آئس کرسٹل اور 133 کلوگرام براؤن کرسٹل برآمد ہوئی ہے۔ منشیات کو کشتیوں کے خفیہ حصوں میں چھپایا گیا تھا، یہ خفیہ حصے منشیات کی ترسیل کیلئے خصوصی طور پر تیار کیے گئے تھے۔ پکڑی گئی منشیات کا تخمینہ عالمی مارکیٹ میں 14 ارب 66 کروڑ روپے ہے۔

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ موجودہ صورتحال کے باوجود بھی پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی منشیات کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -