کورونا کے مریضوں کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ، وجہ کیا بنی؟ پنجاب حکومت کے دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

کورونا کے مریضوں کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ، وجہ کیا بنی؟ پنجاب حکومت کے دعووں کی ...
کورونا کے مریضوں کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ، وجہ کیا بنی؟ پنجاب حکومت کے دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایکسپو سنٹر میں کورونا کے مریضوں کیلئے قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں نے ناقص انتظامات پر احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی ہے۔

ایکسپو سنٹر میں قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں نے ناقص سہولیات پر احتجاج کیا۔ اس دوران بعض مشتعل مریضوں نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ مریضوں نے کھڑکیوں کے شیشے اور بیڈز توڑ دیے۔

مریضوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں ہسپتال میں نہ تو سینیٹائزر فراہم کیے جارہے ہیں اور نہ ہی ماسک دیے جارہے ہیں، کھانا بھی ناقص فراہم کیا جارہا ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز مریضوں کو دیکھ ہی نہیں رہے بلکہ دیگر عملے سے کام چلایا جارہا ہے۔ عملے کے ارکان صفائی اور بیڈ کی چادر بدلنے کے  بھی پیسے لیتا ہے۔

مریضوں کے احتجاج پر موقع پر موجود پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے ان سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مریضوں نے مطالبات منظور ہونے تک ہسپتال کے اندر جانے سے انکار کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -