وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر نظر اندازکردیں

وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر نظر ...
وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر نظر اندازکردیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کردیں۔اسلام آباد میں منعقدہ طبی آلات کی نمائش کے موقع پر وزیراعظم ضابطوں کی پرواہ کیے بغیر دورہ کرتے نظر آئے۔اس دوران وزیراعظم نے نہ تو ماسک پہن رکھا تھا اور نہ ہی انہوں نے سماجی فاصلے کے اصولوں کی پابندی کی۔نمائش میں وزیراعظم خود سماجی فاصلے کی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی بار شرکا کے انتہائی نزدیک کھڑے نظر آئے۔ اس سے قبل عبد الستاری ایدھی کے بیٹے سے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی تھی بعد ازاں خبر سامنے آئی تھی کہ فیصل ایدھی کو کورونا وائرس ہو گیا ۔

مزید :

قومی -