دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ، اسلام آباد سے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں دانیال عزیز کے صاحبزادے محفوظ رہے۔ فائرنگ سردار علی نامی شخص کے بیٹوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ ایس ایچ او آبپارہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
اسلام آباد سیکٹر جی سکس فور
میں #PMLN کے #MNA دانیال عزیر کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئ
واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہو سکتا ہے SHO ابپارہ pic.twitter.com/WWBgnbQaOp
— Dr????Safina(Be Safe #StayAtHome & #SocialDistancing (@sheikhsafina) April 30, 2020