مریم نوازشریف نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

مریم نوازشریف نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکیلئے خصوصی پیغام جاری ...
مریم نوازشریف نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مسلسل کام کررہی ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کی کوشش میں مصروف عمل ہیں جبکہ وہ کینسرکی مریضہ ہونے کے باوجود بھی اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہیں جس پر پورا پاکستان انہیں خراج تحسین پیش کر رہاہے ،ان کی بیماری کی خبر سننے کے بعد مریم نوازشریف نے بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ میں ان کیلئے دعا گو ہوں ۔

مریم نواز کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں۔ اللّہ ماو¿ں کو سلامت رکھے۔ آمین۔

مزید :

قومی -