مشیر پٹرولیم تابش گوہر کا پی ایس او ہیڈ آفس کا دورہ
کراچی (پ ر) وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے پٹرولیم اور پاور تابش گوہر نے شہر قائد میں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ بورڈ آف مینجمنٹ پی ایس او کے چیئرمین ظفرعثمانی اور پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید محمد طٰہٰ نے کمپنی کے دیگر مینجمنٹ ارکان کے ساتھ مشیر پٹرولیم کو خوش آمدید کہا۔
اپنے دورہ کے دوران تابش گوہر نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس او نے کمپنی کی آپریشنل اور مارکیٹنگ کارکردگی، چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر تابش گوہر نے ایک جدید اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والی کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او کے کردار کو سراہا جو پاکستان کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نت نئے اقدامات اٹھارہی ہے۔