وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات  کی انکوائری کے لیے معائنہ کمیشن بنانے کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات  کی انکوائری کے لیے ...
وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات  کی انکوائری کے لیے معائنہ کمیشن بنانے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے  سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سفارتخانے کے حوالے سے شکایات  کی انکوائری کے لیے معائنہ کمیشن بنانے کا حکم دیدیا،معائنہ کمیشن اپنی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سفارتخانے کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیا تھا۔جس کے بعد اب معاملے کی مکمل انکوائری کے لیے معائنہ کمیشن بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔چیئرمین پی ایم آئی سی احمد یارہراج نے 4رکنی انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔کمیشن پاکستانی کمیونٹی کی شکایتوں کےازالے کےطریقے کاجائزہ لےگا۔معائنہ کمیشن مزدوروں کےجائزکاموں میں تاخیراور بھتہ خوری کی تحقیقات کریگا۔کمیشن سعودی عرب میں پاکستانیوں کوسفارتخانےکی خدمات میں کمی کی تحقیقات کرےگا۔معائنہ کمیشن سفارتخانے کی جانب سےمسائل حل کرنےمیں ناکامی کی تحقیقات کرےگا۔

معائنہ کمیشن کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوورسیزپاکستانیزاگرکوئی معلومات رکھتےہیں تووزیراعظم معائنہ کمیشن سےرابطہ کریں ۔ شکایات سےمتعلق وڈیوزیادستاویزبھی شیئرکی جاسکتی ہیں۔انسپکشن ٹیم میں وزارت خارجہ،داخلہ اوروزارت اوورسیزپاکستانیزکے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -