روضہ رسول ؐکی بے حرمتی قابل مذمت ہے،عزیزالرحمن ثانی

روضہ رسول ؐکی بے حرمتی قابل مذمت ہے،عزیزالرحمن ثانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے چند افراد کی طرف سے روضہ رسول ؐ کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی،خطبات جمعہ میں احتجاج اور مذمتی قراردادیں منظور کروائی گئیں۔ مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانامحبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ روضہ رسول ؐکی بے حرمتی قابل مذمت ہے مسجد نبوی ؐ میں ہونیوالا دلخراش واقعہ انتہائی شرمناک فعل اور بد تہذیبی ہے جسے کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔ مسجد حرم اور روضہ رسول ؐ یہ وہ مقدس جگہ ہے جہاں پر اونچی آواز سے بات کرنا بھی بے ادبی اور گناہ ہے اللہ اور اللہ کے رسول کو ناراض کرنے والی بات ہے اس مقدس جگہ پر پی ٹی کے جہلاء ورکروں کا بلند آواز میں بے ہودہ نعرے لگانا، ہلڑ بازی اور شورشرابہ کرنا قبیح فعل اور کھلم کھلا توہین رسالت ہے۔ علماء نے کہا کہ دین ادب کا نام ہے روضہ رسول اور حرم نبوی پر شورشرابہ کرنا سوء ادب اور قہر الٰہی کو دعوت دینا ہے۔ کم ازکم اس حوالہ سے روضہ رسول اور حرم کے تقد س کے ادب کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا۔پی ٹی آئی کے ورکروں کی اس عمل سے پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ روضہ رسول ؐ پر صحابہ بھی اپنی آوازیں نیچی رکھتے تھے کہ کہیں بے ادبی نہ ہوجائے مگرذہنی مریضوں نے یہ بات ثابت کرد ہے کہ انکے نزدیک ادب اور اخلاقیات محض افسانوی باتیں ہیں۔ علماء نے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام بت ادبوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

 اور مکہ مدینہ میں انکے داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔